اسلام آباد – پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت کے پی ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، مرکزی قائدین، اراکینِ قومی اسمبلی، اور پارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس اہم اجلاس میں گوجرہ سے رکنِ قومی اسمبلی اسامہ حمزہ نے بھی شرکت کی، جس سے حلقہ میں ان کی فعال سیاسی موجودگی کی عکاسی ہوتی ہے۔
اجلاس کے دوران قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنماؤں کو قائد تحریک جناب عمران خان کی تازہ ترین ہدایات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے اپنے خطاب میں کہا:
پاکستان تحریک انصاف اپنے قائد عمران خان کے مشن پر مکمل طور پر متحد ہے، اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی۔"
