پیرمحل،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ پیرمحل کے علاقے رجانہ روڈ بائی پاس پر پیش آیا، جہاں ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی نے ایک موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں موٹر سائیکل سوار محمد یاسین ولد محمد یوسف، سکنہ چک نمبر 674/15 گ ب شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والا شخص موقع پر موجود افراد کے مطابق موقع پر ہی اپنی جان کی بازی ہار گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ ڈرائیور کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری ٹریفک کو بائی پاس پر کنٹرول کیا جائے اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
