گوجرہ، عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس، شاندار انتظامات، پرتپاک استقبال

 

گوجرہ، عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس، شاندار انتظامات، پرتپاک استقبال


گوجرہ (نامہ نگار) – عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بابرکت موقع پر گوجرہ میں مرکزی جلوس کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے۔ شہر کی سڑکوں، بازاروں اور جلوس کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا جبکہ جگہ جگہ روشنیوں اور چراغاں سے ماحول کو منور کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یاسر نے جلوس کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے جبکہ شرکاء کے لیے میٹھے اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں تاکہ انہیں مکمل سہولت فراہم کی جا سکے۔

عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے عقیدت و محبت کے ساتھ نعرے لگائے اور درود و سلام پیش کیا۔ مقررین نے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سیرتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں تو ہمارے معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور محبت فروغ پا سکتی ہے۔

عوامی سطح پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا گیا اور شہریوں نے پُرامن اور روح پرور جلوس پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اشتہار