گوجرہ –
سابق رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے گاؤں 370 ج ب گھنیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
منتظمین اور مقامی افراد کی جانب سے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں علاقائی ثقافت اور کھیل کے فروغ کے لیے دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔
چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اپنے دستِ مبارک سے تقسیم کیے اور شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو بھی مبارکباد دی گئی۔
تقریب کے دوران مقامی انتظامیہ اور عوام نے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے سامنے کچھ اہم علاقائی مطالبات رکھے، جن پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر چوہدری یاسر سندھو (صدر موٹر سائیکل یونین)، شیخ فیصل، چوہدری سلیم بسراء (پرنسپل کیڈیٹ کالج گوجرہ) اور کبڈی کے شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
اہلِ علاقہ نے کبڈی جیسے مقبول دیہی کھیل کے فروغ اور ثقافتی سرگرمیوں میں عوامی نمائندوں کی دلچسپی کو سراہا۔
