گوجرہ: نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اظہار محبت کے لیے "آئی لو محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم" ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ریلی جھنگ روڈ سے شروع ہو کر ملکانوالہ چوک تک پہنچی۔
ریلی میں مختلف طلباء تنظیموں کے سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی اور نبی کریم کے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے نبی کریم کی شان میں نعرے بازی کی اور عقیدت و احترام کا مظاہرہ کیا۔
ریلی کے دوران شرکاء نے امن، محبت اور رواداری کا پیغام بھی دیا، جس نے مقامی کمیونٹی میں خوشگوار تاثر چھوڑا۔
