گوجرہ، طالبہ مہلقا تنویر کی شاندار کامیابی – فیصل آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن

 

گوجرہ،  طالبہ مہلقا تنویر کی شاندار کامیابی – فیصل آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن

گوجرہ، 20 ستمبر 2025:

ایگزیکٹو گرامر کالج گوجرہ نے ایک بار پھر تعلیمی میدان میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔ کالج کی ہونہار طالبہ مہلقا تنویر نے فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حالیہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نان میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔

اس شاندار کامیابی پر گوجرہ شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مہلقا تنویر کی اس کامیابی پر ایگزیکٹو گرامر کالج کی انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور شہریوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔


کالج کے پرنسپل رانا محمد رفیق طاہر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز بشمول عادل حسین معارف، محمد راشد اشرف، حافظ عبدالمنان، اور محمد طیب ریحان نے مہلقا کی محنت اور عزم کو سراہا، اور ادارے کی اعلیٰ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔


اس موقع پر مہلقا تنویر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اساتذہ کرام کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جن میں شامل ہیں:عادل حسین معارف (انگلش)،طلحہ حنیف (ریاضی)،حافظ عبدالمنان (کیمسٹری)، راشد اشرف (فزکس)،آصف بشیرماسد اللہ


یہ اساتذہ نہ صرف تعلیمی میدان میں رہنمائی کرتے ہیں بلکہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔


اشتہار