گوجرہ ، چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری فاروق ڈوگر نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ اور چوہدری عقبہ علی وڑائچ سے خصوصی ملاقات کی۔
چیئرمین بار کونسل نے موجودہ پنجاب بار کونسل الیکشن میں چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی سیاسی بصیرت اور اثرورسوخ کو سراہتے ہوئے ان سے انتخابی مہم میں بھرپور تعاون کی درخواست کی۔
چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے بار کونسل کے انتخابات میں مکمل حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری فاروق ڈوگر نے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا۔
