وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرانفروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کو مقررہ نرخ سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرتے ہوئے پایا گیا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرانفروشی میں ملوث دکانداروں پر مجموعی طور پر 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
