پیرمحل: ٹائر پھٹنے سے کار درخت سے ٹکرا گئی، ایک شخص شدید زخمی

Pirmahal: Car hits tree after tire burst, one person seriously injured

 

پیرمحل : پیرمحل شورکوٹ روڈ پر نادرا آفس کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شورکوٹ سے پیرمحل آنے والی کار (نمبر AUZ-428) کا اچانک ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود کیکر کے درخت سے ٹکرا گئی۔


حادثے میں 35 سالہ محمد رئیس حلیم ولد محمد حلیم، ساکن چک 327 گ ب شورکوٹ، شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد اسے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال پیرمحل منتقل کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق محمد رئیس کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور دائیں بازو پر بھی گہرے زخم آئے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے طبی معائنہ جاری ہے جبکہ متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


اشتہار