کمالیہ – معروف قانون دان سردار حاذق ایڈووکیٹ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی بار ایسوسی ایشن گوجرہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واقعے کے بعد وکلاء برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور اسے پیشہ وکالت پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے نمائندوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وکلاء کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس طرح کے واقعات قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے ہیں۔
بیان میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیں، ملزمان کو گرفتار کریں اور انہیں قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔
بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اگر ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو وکلاء برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

