گوجرہ، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقیات (Planning & Development)، چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 92 ج ب سے تعلق رکھنے والے چوہدری عبدالرحمن چیمہ کے بھائی چوہدری اسامہ چیمہ کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔
یہ تقریب فیصل آباد کے ایک معروف نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی، جہاں چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے میزبان خاندان کو خوشیوں کے اس موقع پر نیک خواہشات پیش کیں اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
تقریب میں متعدد نامور سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی، جن میں مولانا احمد لدھیانوی، کوآرڈینیٹر ٹو وزیرِاعظم پاکستان رانا احسان افضل، رانا ساجد علی احمد، شیخ فیصل، قاری جاوید، نثار جٹ، چوہدری سلمان (پرائم سٹٰ والے)، اور عمیر نمبردار شامل تھے۔
علاقہ بھر سے معزز علماء کرام، معززینِ علاقہ اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
