گوجرہ کے نواحی علاقے دھمہ بنگلہ، جھنگ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 45 سالہ عبدالغفور ولد اللہ بخش جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کا تعلق گوجرہ موڑ جھنگ سے تھا
واقعہ کے عینی شاہدین کے مطابق عبدالغفور جانوروں کا چارہ لے کر گدھا گاڑی پر سوار جھنگ روڈ سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک درخت کی آڑ سے روڈ پر نکلا۔ اسی دوران سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈالہ گاڑی نے ریڑھی کو ٹکر مار دی۔ زور دار تصادم کے نتیجے میں گدھا گاڑی الٹ گئی اور عبدالغفور اس کے نیچے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا
حادثے کے وقت ڈالہ گاڑی گوجرہ سے لیہ کی جانب جا رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئے، اور جاں بحق شخص کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
