ٹوبہ ٹیک سنگھ م، امدادی کام تیزی سے جاری، "کمالیہ-چیچہ وطنی روڈ بحال

 

"ٹوبہ ٹیک سنگھ م، امدادی کام تیزی سے جاری، "کمالیہ-چیچہ وطنی روڈ بحال"

ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی و بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو خود موقع پر موجود ہیں اور تمام کاموں کی نگرانی براہ راست کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


اسی حوالے سے کمالیہ سے چیچہ وطنی تک کے روڈ کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ روڈ اب ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ ایکسیئن ہائی وے کے ذمہ دار اصغر علی نے بتایا کہ اس اقدام سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کو آمدورفت اور سفری سہولت میں خاطر خواہ آسانی ہو گی۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ان مشکل حالات سے نکالا جا سکے اور بحالی کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔


اشتہار