گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغازکر دیا

 

گوجرہ، سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز

گوجرہ (نیوز رپورٹر) – حکومت کی جانب سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی سطح پر شروع کی گئی HPV ویکسینیشن مہم کا گوجرہ میں باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی، جس کے دوران 9 سے 14 سال کی عمر کی تمام بچیوں کو ایچ پی وی (HPV) ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔


افتتاحی تقریب ڈی ایم سی (DMC) گوجرہ میں منعقد ہوئی، جہاں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، صدف اکبر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر بلال طاہر کے ہمراہ مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے بچیوں کو سرویکل کینسر اور اس کے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کو بروقت ویکسین لگوائیں تاکہ مستقبل میں اس مہلک بیماری سے تحفظ ممکن ہو۔

ڈاکٹر بلال طاہر نے بتایا کہ HPV ویکسین عالمی ادارہ صحت (WHO) سے منظور شدہ ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں بچیوں کو یہ ویکسین دی جا چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور قریبی ویکسینیشن سینٹرز پر رجوع کریں۔

یہ مہم محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کامیابی سے جاری ہے، جس کا مقصد ملک میں سرویکل کینسر کے خلاف مؤثر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اشتہار