گوجرہ ، وکلاء کی ایم پی اے اسد زمان چیمہ سے ملاقات،رانا محمد اکرم کو بھرپور حمایت کا اعلان

 

گوجرہ ،  وکلاء کی چوہدری اسد زمان چیمہ سے ملاقات،رانا محمد اکرم کو بھرپور حمایت کا اعلان


 ،گوجرہ

ایم پی اے چوہدری اسد زمان چیمہ کے پبلک سیکرٹریٹ، گوجرہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز وکلاء برادری کے اعزاز میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں فیصل آباد اور گوجرہ کی وکلاء قیادت نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کی صدارت فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر جناب بلال اشرف بسرا صاحب نے کی، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں سابق صدر بار فیصل آباد شہزاد بشیر چیمہ، ملک غلام عباس نسوآنہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ممبر پنجاب بار کونسل رانا محمد اکرم خاں، صدر بار گوجرہ مرزا طارق، وقاص خان مہوٹہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، میڈم بسمہ علی جعفری (سیکرٹری بار گوجرہ)، حافظ یاسر چھینہ (سابقہ سیکرٹری بار گوجرہ)، علی رضا مہالہ اور ایاز افضل بسرا شامل تھے۔

اس موقع پر وکلاء برادری نے متحد ہو کر ممبر پنجاب بار کونسل رانا محمد اکرم خاں کی مکمل حمایت اور بھرپور سپورٹ کا اعادہ کیا۔ مقررین نے ان کی وکلاء کے لیے خدمات کو سراہا اور مستقبل میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایم پی اے چوہدری اسد زمان چیمہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کا کردار ہمیشہ سے جمہوریت، انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے ناقابلِ فراموش رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مثبت اجتماعات سے نہ صرف وکلاء میں اتحاد پیدا ہوتا ہے بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی نئی راہیں کھلتی ہیں۔

اشتہار