گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر آفس میں عوامی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، قیمتوں اور صحت عامہ سے متعلق اہم فیصلے

 

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر آفس میں عوامی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، قیمتوں اور صحت عامہ سے متعلق اہم فیصلے

گوجرہ ،اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجرہ میں عوامی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے کی۔ اجلاس میں شہر کی انتظامی، صحت، تعلیم، اور تاجر برادری کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔


اجلاس میں شریک افراد میں ایس ڈی پی او گوجرہ اشرف تبسم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال طاہر، صدر انجمن تاجران گوجرہ، صدر کریانہ ایسوسی ایشن، ممبران امن کمیٹی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ایجوکیشن (میل و فی میل)، اور پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن گوجرہ کے اراکین سمیت معززین علاقہ شامل تھے۔

اجلاس میں سر وائیکل کینسر (Cervical Cancer) سے متعلق آگاہی دی گئی اور عوام کو اس بیماری کے خطرات، علامات اور بروقت علاج کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سیلاب کے بعد پھیلنے والی وبائی امراض کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔


علاوہ ازیں، اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ روکنے اور چینی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسے ضلع سے باہر منتقل کرنے کی سرگرمیوں پر سختی سے روک لگانے کی ہدایت بھی جاری کی۔


اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں۔


اشتہار