گوجرہ :
تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ صدف اکبر کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد گوجرہ میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کہا کہ:
ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، اور ہماری اولین ترجیح ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کو کلیئر کرنا ہے تاکہ ڈینگی لاروا پیدا ہونے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیمز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا تاکہ بروقت اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔
اجلاس میں تمام محکموں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ باہمی تعاون سے انسدادِ ڈینگی مہم کو مؤثر بنائیں تاکہ عوام کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
