راولپنڈی:
پنجاب اسمبلی کے معزز اراکین چوہدری اسد زمان چیمہ، احسن احسان گجر اور دیگر ایم پی ایز نے آج اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما علیمہ خان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
اراکینِ اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے قائد عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور موجودہ سیاسی حالات میں ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اراکینِ اسمبلی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سیاسی انتقام کے بجائے انصاف اور آئین کے مطابق فیصلے کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اپنے لیڈروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلد حق و سچ کی فتح ہوگی۔
شرکاء نے پُرامن انداز میں اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے جمہوری روایات کے احترام پر زور دیا اور کہا کہ وہ ہر فورم پر اپنے قائدین کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گئے۔
