گوجرہ (نمائندہ خصوصی):
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، محترمہ صدف اکبر نے تحصیل کمالیہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
ورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کیمپس میں موجود متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کو خوراک، رہائش، طبی سہولیات، صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
سیلاب متاثرین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری اور مؤثر امداد دی جا سکے۔"
عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کو سراہتے ہوئے اسے متاثرین کے ساتھ عملی یکجہتی کی مثال قرار دیا ہے