گوجرہ، فیسکو کا بجلی بندش کا شیڈول جاری

 

گوجرہ، فیسکو کا بجلی بندش کا شیڈول جاری

گوجرہ (نامہ نگار) — فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) گوجرہ نے ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلے میں تحصیل گوجرہ گریڈ اسٹیشن سے نکلنے والی چھ (06) نمبر لائنز کی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق:

  • کٹھور اور رمضان شہید فیڈرز پر بجلی 10، 17، 24 اور 31 اگست کو صبح 7:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک بند رہے گی۔

  • جھنگ روڈ اور موچی روڈ فیڈرز پر بجلی 10، 17 اور 24 اگست کو صبح 7:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک بند رہے گی۔

  • پینسرہ روڈ اور اشرف کالونی فیڈرز پر بجلی 12 اگست کو صبح 7:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک معطل رہے گی۔

فیسکو حکام کے مطابق بجلی بندش کا مقصد نظام میں بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے، تاہم شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعین اوقات میں متبادل انتظامات کر لیں۔


اشتہار