گوجرہ، چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی انور کھوکھر کے گھر آمد

 

Gojra, Former MNA Chaudhry Khalid Javed Warraich condoles with the family of Anwar Khokhar, who died in firing


گوجرہ (نمائندہ خصوصی) – سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے بیس لائن، گلی نمبر 8 میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے انور کھوکھر کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔


چوہدری خالد جاوید وڑائچ مقتول کے گھر گئے، جہاں انہوں نے انور کھوکھر کے لواحقین سے ملاقات کی، ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔


بعد ازاں، انہوں نے مقامی قبرستان میں انور کھوکھر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔


اس موقع پر علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔














اشتہار