گوجرہ ، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ صدف اکبر کی زیر صدارت دھی رانی پروگرام فیز 3 کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس میونسپل کمیٹی آفس گوجرہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک شبیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سحر سرفراز، اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی نے شرکت کی۔
جلاس کے دوران دھی رانی پروگرام کے تیسرے مرحلے کی تیاریوں، اہداف اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پروگرام کے تحت مستحق بچیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام حکومت پنجاب کا ایک فلاحی اقدام ہے جس کا مقصد نادار اور مستحق بچیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
