ٹوبہ ٹیک سنگھ ، موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ، دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ –

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک نمبر 349 گ ب، کھیکھا روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔


حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل چک نمبر 348 گ ب سے 349 گ ب کی جانب جبکہ دوسرا 349 گ ب سے 348 گ ب کی طرف آ رہا تھا۔ تیز رفتاری کے باعث دونوں موٹر سائیکلیں آمنے سامنے آ کر ٹکرا گئیں۔


حادثے میں 35 سالہ عمران ولد سبحان اور اس کا 4 سالہ بیٹا محمد ثقلین ولد عمران موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں باپ بیٹا موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں:


30 سالہ مختاراں بی بی زوجہ عمران

17 سالہ احمد ولد منظور

17 سالہ افضل ولد سرور

16 سالہ حسین ولد منظور


زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔


علاقے میں حادثے کے بعد فضا سوگوار ہو گئی، جب کہ اہلِ علاقہ نے سڑک پر خطرناک موڑوں اور تیز رفتاری کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار