گوجرہ (سوشل میڈیا) — گوجرہ میں 7 تا 9 مئی 2025 کے دوران بھارتی مظالم میں شہید ہونے والے معرکۂ حق کے شہداء کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی، انجمن تاجران کے نمائندگان، میڈیا کے ارکان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں پاکستان کی آزادی اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی قربانیوں کی بدولت ہی آج وطن عزیز قائم و دائم ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔