چہلم جلوس گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کاجلوس کا وزٹ

 

Chehlum procession Gojra: Field visit of Assistant Commissioner and Chief Officer Municipal Committee

گوجرہ (نامہ نگار) – اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ وزٹ کیا۔ ان کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی بھی موجود تھے۔


دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے جلوس کے روٹ، صفائی، سیکیورٹی، اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس کے دوران عوام کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔


اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے لائسنس ہولڈر ردا زاہرہ سے بھی ملاقات کی اور جلوس کے حوالے سے اُن کی تجاویز اور تحفظات سنے۔


انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عزاداران کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور چہلم کے موقع پر امن و امان، صفائی، اور سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔













اشتہار