گوجرہ ، اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے شجرکاری مہم کا آغازکردیا۔

Assistant Commissioner Gojra Sadaf Akbar launches tree plantation campaign 2025 – Campaign begins by planting a sapling in the college

 


گوجرہ:

اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گوجرہ میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم 2025ء کا باضابطہ آغاز کر دیا



اس موقع پر کالج کی اساتذہ، طالبات اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔

مون سون شجرکاری مہم 2025ء کے تحت اب تک 100 پودے لگا دیے گئے ہیں، جبکہ 500 سے زائد پودے شہریوں میں مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں درخت لگا کر ماحول دوست معاشرے کے قیام میں کردار ادا کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ اس مہم کے دوران نہ صرف پودے لگائے جائیں گے بلکہ ان کی دیکھ بھال کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

اشتہار