گوجرہ (نمائندہ خصوصی) – ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی زینب ہال گوجرہ میں پی ایس ای آر (PSER) ٹریننگ کا دوسرا روز بھی کامیابی سے جاری رہا۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، محترمہ صدف اکبر نے تربیتی سیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ عملے میں جدید الیکٹرانک ڈیوائسز (ٹیبلیٹس) تقسیم کیں، جو ڈیجیٹل ڈیٹا کلیکشن کے لیے استعمال ہوں گی۔
نہوں نے بتایا کہ فیلڈ عملے کو جدید ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کی تربیت دی جا رہی ہے، تاکہ سوشل پروٹیکشن اسکیمز کے عمل کو زیادہ مؤثر، شفاف اور ڈیٹا پر مبنی بنایا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات حکومت کی پالیسی کے تحت سماجی فلاح و بہبود کے نظام کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔