گوجرہ ، تعلیماتِ اولیاء فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات

 

Independence Day Celebration under the auspices of the Taliyamat-e-Auliya Foundation in Gojra, Chaudhry Khalid Warraich’s passionate speech


78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر تعلیماتِ اولیاء فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گوجرہ کے گیلانی میرج ہال میں ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی سابق ایم این اے و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ اور مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 119 سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری عقبہ علی وڑائچ تھے۔


تقریب کی صدارت بانیٔ تعلیماتِ اولیاء فاؤنڈیشن پیر سائیں عبدالستار نے کی۔ آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر 78 پاؤنڈ وزنی خصوصی کیک کاٹا گیا، جو مہمانِ خصوصی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اپنے دستِ مبارک سے کاٹا۔


اپنے خطاب میں چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے پاکستان آرمی کے کارناموں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور معرکۂ حق میں شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خصوصی طور پر فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے مقامی انتظامیہ اور سیاسی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا:

’’گوجرہ شہر میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ لمحۂ فکریہ ہے۔ انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اب میں نے مخالفین کو فیس بک کی سیاست نہیں کرنے دینا۔ تنقید کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔‘‘

انہوں نے موجودہ و سابقہ سیاسی نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:

’’موجودہ ایم این اے، ایم پی اے اور سابقہ نمائندے اگر آپ میں ذرا سا بھی شعور ہے تو کچھ کر کے دکھائیں۔ آپ لوگوں نے تو قسم کھا رکھی ہے کہ ناچ نہ آئے اور الزام صحن پر۔ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیاء، مگر افسوس کہ آپ لوگوں میں یہ موجود نہیں۔‘‘












اشتہار