گوجرہ ، جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کی زیر صدارت اجلاس

 

Gojra, Assistant Commissioner Sadaf Akbar chairs meeting for arrangements for Eid Milad-un-Nabi (PBUH) celebration


گوجرہ (نامہ نگار) – اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ صدف اکبر کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی ہال گوجرہ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں امن و امان، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔


اجلاس میں علماء کرام، انجمن تاجران گوجرہ، امن کمیٹی کے ارکان کے علاوہ تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور تقریبات کے دوران شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے صفائی ستھرائی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک کنٹرول پلان پر خاص زور دیا۔ اجلاس میں شریک علماء کرام اور تاجران نے انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کے پرامن اور روحانی ماحول میں انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی، تاکہ یہ مبارک دن احترام اور عقیدت کے ساتھ منایا جا سکے۔

اشتہار