ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پیغامِ پاکستان اور رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،  پیغامِ پاکستان اور رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس


ٹوبہ ٹیک سنگھ – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پیغامِ پاکستان اور رحمۃ للعالمین ﷺ کے حوالے سے ضلع امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا، جس کا مقصد ماہِ ربیع الاول کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا اور معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

اجلاس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مشائخ ونگ پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مشترکہ طور پر کی۔

اجلاس میں ممتاز علماء کرام، مذہبی شخصیات، ضلعی افسران اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ اور ڈی ایس پی آصف بھی موجود تھے۔

اجلاس میں درج ذیل نکات پر زور دیا گیا:
ماہِ ربیع الاول کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھنے کا بھرپور عزم

محراب و منبر سے محبت، بھائی چارے، رواداری اور اتحاد کا پیغام عام کرنے کی ہدایت

فرقہ واریت، تعصب اور نفرت انگیز مواد کی مکمل حوصلہ شکنی

سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال پر زور

تمام مذہبی تقریبات اور محافل کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی

علماء کرام اور مقررین نے اجلاس میں کہا کہ:


"محبتِ رسول ﷺ، اخوت اور اتحاد ہی قومی یکجہتی کی بنیاد ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے رجوع کریں۔ نوجوان نسل سوشل میڈیا پر امن، اعتدال اور بھائی چارے کا پیغام عام کرے۔"

یہ اجلاس اس بات کی روشن مثال ہے کہ حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی، رواداری، اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے


















اشتہار