گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال طاہر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈینگی کی روک تھام کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ہماری اولین ترجیح ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو کلیر کرنا ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
