گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کا چہلم جلوس کے روٹ کا معائنہ، انتظامات کا جائزہ

 

Gojra: Assistant Commissioner Sadaf Akbar inspects Chehlum procession route, reviews arrangements


گوجرہ (نامہ نگار) – اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، محترمہ صدف اکبر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ، سید یاسر علی کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔


دورے کے دوران انہوں نے جلوس کے روایتی راستے پر سیکیورٹی، صفائی، روشنی اور دیگر شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ چہلم کے موقع پر امن و امان، صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔


ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ جلوس کے پرامن اور باوقار انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے۔





اشتہار