موٹروے ایم فور پر خوفناک حادثہ: ڈائیوو بس اور کنٹینر میں تصادم

Terrible accident on Motorway M-4: Daewoo bus and container collide, one dead, three injured


موٹروے ایم فور پر خوفناک حادثہ: ڈائیوو بس اور کنٹینر میں تصادم


گوجرہ (نمائندہ خصوصی):

موٹروے ایم فور پر گوجرہ انٹرچینج سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر بہاولپور جانے والی ایک ڈائیوو بس اور کنٹینر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد سے بہاولپور جانے والی بس نے تیز رفتاری کے باعث کنٹینر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔


ڈائیوو بس میں کل 46 مسافر سوار تھے۔ تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ایف ڈبلیو او (FWO) کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔


ذرائع کے مطابق ایک زخمی کو موقع پر ہی ایف ڈبلیو او کی گاڑی میں منتقل کیا گیا، جب کہ دو زخمی پہلے ہی موقع سے جا چکے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے بس کے نیچے موجود جاں بحق شخص کی لاش کو نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو گوجرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔


پولیس اور موٹروے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری اور ممکنہ غفلت بتائی جا رہی ہے۔

 

اشتہار