کمالیہ میں ایل پی جی سلنڈر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 

Crackdown on LPG cylinder vehicles in Kamalia, strict measures to protect human lives


مالیہ (نامہ نگار): ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر کمالیہ میں ایل پی جی سلنڈر گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے دو گاڑیاں ضبط کی گئیں جن میں ایل پی جی سلنڈر غیر قانونی طور پر نصب تھے۔


کارروائی کے دوران حکام نے گاڑیوں کی تلاشی لی اور غیرقانونی طور پر نصب سلنڈرز کو ضبط کر لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:


انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔"


ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی سلنڈر استعمال کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

















اشتہار