ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ڈی سی کمپلیکس کی مختلف برانچز کا اچانک دورہ کیا، جس کا مقصد دفتری نظم و ضبط، ملازمین کی حاضری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف دفاتر میں حاضری رجسٹر اور وقت کی پابندی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دفتری انتظامات، اسٹاف کی موجودگی، اور صفائی ستھرائی کی صورت حال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
✅ دفاتر میں عوامی سہولت کے لیے ایک بہتر اور خوشگوار ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
✅سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
✅ عوامی خدمت کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، اور تمام سرکاری ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری سے انجام دیں۔