وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی تحصیل پیر محل میں ایک مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر پیر محل، ذوالفقار صابر کی قیادت میں کیے گئے اس آپریشن کے دوران 4 کنال قیمتی کمرشل اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا، جس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 40 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
کارروائی کے دوران پولیس، سول ڈیفنس، لوکل گورنمنٹ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے قبضہ مافیا کے خلاف سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل، ذوالفقار صابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"سرکاری زمینوں پر کسی کو ناجائز قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔"
قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز اور بلاتعطل آپریشن جاری رہیں گے، اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔"
ضلع بھر میں جاری اس مہم کا مقصد سرکاری اثاثوں کو محفوظ بنانا اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔