کمالیہ، جشنِ آزادی پر محکمہ جنگلات کی شاندار شجرکاری مہم

 

Kamalia, Forest Department's grand tree plantation drive on Independence Day



یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں "پلانٹ فار پاکستان" مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت کمالیہ فاریسٹ میں بھی شجرکاری کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ، اقرا ناصر کی زیر نگرانی تحصیل افسران و سرکاری ملازمین نے کمالیہ جنگل میں پانچ ایکڑ رقبے پر 3600 پودے لگائے۔



تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر  نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھروں، گلی محلّوں اور دفاتر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے اور آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔


انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت سرکاری سطح پر لگائے گئے تمام پودوں کی دیکھ بھال اور نگرانی جدید جیو ٹیگنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی، تاکہ ان کی افزائش اور موجودگی کو مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جا سکے۔







اشتہار