گوجرہ، جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی تقریبات کا سلسلہ جاری

 

گوجرہ، جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی تقریبات کا سلسلہ جاری

گوجرہ (نمائندہ خصوصی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منائی جا رہی ہیں۔


اسی سلسلے میں ریسکیو 1122 گوجرہ میں ایک پروقار کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید یاسر علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔


تقریب میں ریسکیو افسران، اہلکاروں اور دیگر مقامی نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے وطن سے محبت، قربانی اور عوامی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کیک کاٹ کر پاکستان سے وفاداری اور آزادی کے عظیم دن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔


اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی صرف ایک دن کی خوشی نہیں بلکہ یہ ہمیں قربانی، اتحاد، اور حب الوطنی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ ہمہ وقت عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

اشتہار