پیرمحل، دریائے راوی پر ہیڈ سدھنائی میں 80 ہزار کیوسک کا ریلا، مائی صفورا بند توڑنے کا فیصلہ زیر غور۔

 

پیرمحل: دریائے راوی پر ہیڈ سدھنائی میں 80 ہزار کیوسک کا ریلا، مائی صفورا بند توڑنے کا فیصلہ زیر غور۔

پیرمحل (نمائندہ خصوصی):

پیرمحل کے قریب دریائے راوی پر واقع ہیڈ سدھنائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 80 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ اس شدید صورتحال کے باعث انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیو ہیڈ سدھنائی پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پاک فوج کے افسران، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو، اے سی ٹوبہ ذوالفقار صابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی خانیوال اور محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

اجلاس میں ممکنہ خطرات اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران "مائی صفورا بند" کو توڑنے کے آپشن پر مکمل مشاورت کی گئی۔ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پانی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہوا تو ہیڈ سدھنائی اور سندیلیانوالی کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید برآں، دباؤ کم کرنے کے لیے مائی صفورا بند کو توڑ کر پانی کے نکاس کو بیراج کی جانب منتقل کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے تاکہ قریبی علاقوں کو ممکنہ تباہی سے بچایا جا سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ مقامی آبادی کو بھی ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔



اشتہار