ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی۔

 

Toba Tek Singh, One killed, 15 injured in bus overturning.


ٹوبہ ٹیک سنگھ: نجی  کمپنی کی ناقص ٹرانسپورٹ اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیور کی لاپروائی ایک قیمتی جان لے گئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کمپنی کی بس نمبر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک نمبر 153 گ ب کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گئی اور الٹ گئی۔


حادثے کے نتیجے میں احسان باری ولد عنایت اللہ قوم ملک، ساکن چک نمبر 153 گ ب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ بس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین اور ابتدائی تحقیقاتی معلومات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بس ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کی مدد سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا، جبکہ ایک شدید زخمی مسافر کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں اور متاثرہ خاندانوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔














اشتہار