گوجرہ ، خاتون وکیل اور ایک سالہ بیٹا موٹر وے حادثے میں جاں بحق، شوہر شدید زخمی

 

گوجرہ ، خاتون وکیل حرا پروین اور ایک سالہ بیٹا موٹر وے حادثے میں جاں بحق، شوہر شدید زخمی

سوشل میڈیا رپورٹس کیمطابق  گوجرہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون ایڈووکیٹ حرا پروین اور ان کا ایک سالہ بیٹا احمد ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ موٹر وے ایم-فور پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پیش آیا، جب ان کی کار ٹول پلازہ کے نزدیک روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔


حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ حرا پروین اور ان کا کمسن بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ان کے شوہر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔



اشتہار