یونیورسٹی آف کمالیہ میں داخلہ سال 2025 کے لیے ابتدائی میرٹ لسٹس جاری

 

Kamalia University releases preliminary merit lists for admission year 2025

کمالیہ (رپورٹر خصوصی) — یونیورسٹی آف کمالیہ نے داخلہ سال 2025 کے لیے مارننگ پروگرامز کی ابتدائی میرٹ لسٹس جاری کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ میرٹ لسٹس صرف مارننگ پروگرامز کے امیدواروں کے لیے جاری کی گئی ہیں، جبکہ ایوننگ پروگرامز کی لسٹس بعد میں شائع کی جائیں گی، جب مارننگ پروگرامز کی تمام نشستیں مکمل ہو جائیں گی۔


داخلے کے خواہش مند وہ امیدوار جن کے نام ابتدائی میرٹ لسٹس میں شامل ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23 جولائی 2025، بروز بدھ تک اپنی فیس جمع کروا کر اپنا داخلہ کنفرم کریں۔ مقررہ تاریخ کے بعد فیس جمع نہ کروانے والے امیدواروں کا داخلہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔


داخلہ میرٹ لسٹ دیکھنے کے لیے امیدواران درج ذیل لنک پر جا کر اپنا رزلٹ چیک کر سکتے ہیں:

🔗 https://admissions.ukm.edu.pk/show_merit_list


یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام منتخب امیدواروں سے بروقت فیس جمع کروانے اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے داخلے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اشتہار