گوجرہ، کرنٹ لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

 


تحصیل گوجرہ کے نواحی گاؤں چک 334 ج ب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

متوفی بچے کی شناخت ایان اصغر کے نام سے ہوئی ہے جو دیگر بچوں کے ساتھ بازار میں بارش کے دوران کھیل رہا تھا۔ اس دوران ایان ایک بجلی کے کھمبے کے قریب گیا جہاں اسے شدید الیکٹرک شاک لگا۔

بچے کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔


اشتہار