اُسامہ حمزہ کا مختلف دیہات میں وفات پانے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

Usama Hamza expresses condolences to families of deceased in various villages

ایم این اے اُسامہ حمزہ نے حالیہ دنوں میں مختلف دیہات کا دورہ کرتے ہوئے وفات پانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے ٹاکی محلہ گوجرہ میں ماسٹر ظفر اقبال کے صاحبزادوں سے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔

اسی طرح، 349 ج ب ستراہ میں چوہدری طارق سندھو کی والدہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جہاں چوہدری ظفر وڑائچ اور چوہدری جمیل سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

420 ج ب میں یوسف چنڑ کے بھائی کے انتقال پر بھی انہوں نے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں، 422 ج ب میں بابا رمضان کی وفات پر ان کے صاحبزادے سے ملاقات کر کے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔


اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔

اشتہار