پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں قومی اسمبلی کے رکن اُسامہ حمزہ اور پنجاب اسمبلی کے رکن اسد زمان چیمہ نے شرکت کی۔
مظاہرے میں شریک افراد نے پُرامن انداز میں اپنے مطالبات پیش کیے اور عدلیہ سے اپیل کی کہ عمران خان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی رہائی اور انصاف کی فراہمی کے نعرے درج تھے۔
ممبر قومی اسمبلی اُسامہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین کے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں اور ان کی فوری رہائی جمہوری تسلسل کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور وہ اسی دائرے میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کر رہے ہیں۔