گوجرہ، افسوسناک حادثہ: بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 

Gojra, tragic accident: Motorcyclist dies after being hit by bus

 گزشتہ روز گوجرہ کے علاقے پینسرہ روڈ پر شیل پمپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 59 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد اقبال جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں محمد اقبال موقع پر ہی دم توڑ گئے۔


ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی، تاہم زخمی کی جان نہ بچائی جا سکی۔ حادثے کے فوراً بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔


پولیس اور مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روڈ سیفٹی قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے اندوہناک واقعات سے بچا جا سکے۔

اشتہار