گوجرہ نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
گوجرہ: چک نمبر 420 ج ب کے قریب واقع نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، متوفی کی عمر تقریباً 35 سال کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔ لاش کو نہر سے نکالنے کے بعد ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر ضروری کارروائی کرتے ہوئے اُسے گوجرہ سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔