یونیورسٹی آف کمالیہ میں داخلے شروع ، گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

 

Admissions begin at Kamalia University, good news for students from Gojra and Toba Tek Singh

یونیورسٹی آف کمالیہ میں  تعلیمی سیشن 2025 کے داخلوں کا آغاز 16 جون سے ہو رہا ہے۔ یہ اعلان تعلیمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طلباء کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے، جو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کمالیہ، گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ جیسے قریبی شہروں سے طلباء اب با آسانی معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے، بغیر کسی بڑے شہر میں منتقل ہونے کے اخراجات یا مشکلات کے۔


یونیورسٹی انتظامیہ نے گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طلباء کے لیے خصوصی رہنمائی سیشنز اور آن لائن ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ داخلے کے تمام مراحل آسان اور شفاف بنائے جا سکیں۔


طلباء اور والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ  مکمل معلومات حاصل کریں اور بروقت درخواست جمع کروائیں۔

https://ukm.edu.pk/



اشتہار