گوجرہ، یومِ تکبیر کے موقع پر ریلی اور کانفرنس کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں شاندار اجتماع

 

گوجرہ، یومِ تکبیر کے موقع پر ریلی اور کانفرنس کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں شاندار اجتماع

گوجرہ (خصوصی رپورٹ) — یومِ تکبیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محترمہ صدف اکبر صاحبہ کی زیر قیادت گوجرہ میں ایک شاندار ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آفیسر یاسر علی، صدر انجمن تاجران، امن کمیٹی کے ممبران، افسران، سول سوسائٹی، ملازمین اور دیگر نے شرکت کی۔

یومِ تکبیر کی ریلی میں شرکاء نے "نعرہ تکبیر"، "پاکستان کا مطلب کیا"، اور "پاک فوج زندہ باد" جیسے فلک شگاف نعروں سے ماحول کو رونق بخشی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستانی عوام کے لیے 14 اگست کے دن سے کم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا اور اس دن پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا کے سامنے ابھرا۔

محترمہ صدف اکبر نے مزید کہا کہ اس دن نے پاکستانی فوج، سائنسدانوں اور عوام کی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اور آج بھی عوام اسی جذبے کے ساتھ یومِ تکبیر مناتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر سال 28 مئی کو اسی جوش و خروش سے منایا جائے گا تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔

اشتہار