اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ صدف اکبر کا فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفس کا دورہ

 

Assistant Commissioner Gojra Ms. Sadaf Akbar visits Faisalabad Waste Management Company office

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ صدف اکبر صاحبہ نے آج فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (صاف ستھرا پنجاب) کے گوجرہ آفس کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ کرنا تھا۔

اس موقع پر محترمہ صدف اکبر کو کمپنی کی جانب سے صفائی کے نظام، مشینری، عملے کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے اس شعبے میں تمام متعلقہ اداروں کو باہم تعاون سے کام کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

دورے کے اختتام پر محترمہ صدف اکبر نے آفس اور فیلڈ اسٹاف سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے، ساتھ ہی بہتری کے لیے تجاویز بھی دیں۔


اشتہار